امریکا اور جنوبی کوریا کی جنگی مشقیں قیام امن کے لئے رکاوٹ
Mar ۰۹, ۲۰۱۹ ۰۹:۲۱ Asia/Tehran
شمالی کوریا نےامریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ جنگی مشقوں پرشدید تنقید کرتے اسے قیام امن کی کوششوں میں رکاوٹ قرار دیا ہے۔
شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان حالیہ ملاقات کے باوجود دونوں ملکوں کے مابین کشیدگی پھر بھرنے لگی۔
شمالی کوریا کے حکام نے عنقریب ہونے والی ان جنگی مشقوں کو کھلا چیلنج قرار دیتے ہوئے اسے فوری روکے جانے کا بھی مطالبہ کیا ۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور کم جونگ کی پہلی ملاقات میں امریکی صدر نے کم جونگ کو پوری امید دلائی تھی کہ وہ جنوبی کوریا کے ساتھ فوجی مشقیں بحال نہیں کرائیں گے
یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ ان کی آٹھ ماہ بعد ملاقات ہوئی اور دونوں ملکوں کے سربراہان نے مذاکرات بغیر کسی معاہدے کے ختم کردیے تھے۔