Mar ۱۰, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۸ Asia/Tehran
  • یورپی ارکان پارلیمنٹ کی پاک و ہند سے کشیدگی ختم کرنے کی درخواست

چالیس یورپی ارکان پارلیمنٹ نے پاکستان کے وزیرِاعظم عمران خان اور ہندوستان کے وزیرِاعظم نریندر مودی کو خط لکھے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی پارلیمنٹ کے 40 ارکان کی جانب سے پاک و ہند کے وزرائے اعظم کو خط لکھے گئے جن میں دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

یورپی ارکان نے دونوں ملکوں کو فوری بات چیت شروع کرنے پر بھی زور دیا ہے۔

اس کے علاوہ خط میں لکھا گیا ہے کہ کشمیری عوام کو شامل کیے بغیر مسئلے کا دیرپا حل تلاش نہیں کیا جاسکتا۔

یورپی ارکان نے مزید کہا کہ یورپی یونین دونوں ملکوں کی مدد کے لیے تیار ہے

 

ٹیگس