بریگزٹ ڈیل پرآج ایک بار پھر ووٹنگ
Mar ۱۲, ۲۰۱۹ ۰۸:۲۵ Asia/Tehran
برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی بریگزٹ ڈیل پر پارلیمنٹ میں ووٹنگ آج ہوگی۔
برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے ترجمان کے مطابق پارلیمنٹ میں منظوری نہ ہونےکی صورت میں بریگزٹ میں تاخیرہوگی اور اگرپارلیمنٹ نےبریگزٹ ڈیل منظورنہ کی توپھرنوڈیل بریگزٹ پربھی ووٹنگ ہوگی۔
واضح رہے کہ جنوری کے مہینے میں برطانوی دارالعوام نے بریگزٹ کو واضح اکثریت سے مسترد کردیا تھا جبکہ تھریسا میے بریگزٹ بل کو منظور کرانے کی کوشش کر رہی ہیں اس لئے کہ یورپی یونین کے قانون کے مطابق برطانیہ کو اس یونین سے علیحدگی کا عمل انتیس مارچ دو ہزار انیس تک مکمل کر لینا ہو گا تاہم ابھی تک دونوں کے درمیان معاہدہ طے نہیں پا سکا ہے۔