نیوزی لینڈ کی مساجد میں جاں بحق50 افراد میں سے 6 پاکستانی
Mar ۱۷, ۲۰۱۹ ۰۷:۴۳ Asia/Tehran
پاکستان کےدفتر خارجہ نے سانحہ کرائسٹ چرچ میں دہشت گرد حملے کے بعد جاں بحق اور لاپتہ پاکستانیوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں جس کے مطابق 6 پاکستانی جاں بحق ہوگئے اور 3 لاپتہ ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد میں دہشتگردی کے دوران نیوزی لینڈ کے حکام نے6 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونےکی تصدیق کردی ہے ۔
نیوزی لینڈ پولیس کے مطابق واقعے میں مجموعی طور پر 74 افراد لاپتہ ہیں اور ان کے پاس 50 میتیں ہیں جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں ہمارا سفارتی مشن مزید تفصیلات لے رہا ہے۔
واضح رہے کہ جمعہ کے روز کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پرفائرنگ کے واقعہ میں 50 مسلمان جاں بحق ہوئے تھے۔