Mar ۱۸, ۲۰۱۹ ۰۸:۵۲ Asia/Tehran
  • مذہبی تعصب اور اسلاموفوبیا کے خلاف لندن اور گلاسگو میں ریلیاں

نیوزی لینڈ کی مساجد میں دہشتگردانہ حملوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

نسلی و مذہبی تعصب اور اسلاموفوبیا کے خلاف لندن اور گلاسگو میں ریلیاں نکالی گئیں، ہزاروں افراد نے مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار اور اسلامو فوبیا کے خلاف قانون سازی کا مطالبہ کیا۔

حملے کا نشانہ بننے والی مساجد کے قریب پھول رکھنے کا سلسلہ جاری ہے، پھول رکھنے والوں میں ہر مذہب اور قوم کے افراد شامل ہیں۔

 دوسری جانب نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کرائسٹ چرچ حملے میں جاں بحق افراد کی یاد میں تعزیتی کتاب میں تاثرات درج کیے۔ انہو ں نے لکھا کہ ہم ایک ہیں یہ ہمارا مشترکہ دکھ ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں 9 پاکستانیوں سمیت 50 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

 

ٹیگس