ہواوی کمپنی کے بارے میں امریکی درخواست پر یورپ کی مخالفت
Mar ۲۳, ۲۰۱۹ ۱۸:۱۹ Asia/Tehran
یورپی کمیشن نے ہواوی کمپنی کی سرگرمیوں پر پابندی کے بارے میں امریکی درخواست کو نظرانداز کرتے ہوئے کہا ہے کہ رکن ملکوں سے صرف سفارش کی جائے گی۔
یورپی کمیشن نے کہا ہے کہ ہواوی کمپنی کے ساتھ تعاون کے بارے میں یورپی یونین کے رکن ممالک ہی کوئی فیصلہ کر سکتے ہیں۔
امریکہ نے چین کے ساتھ اقتصادی جنگ کے سبب یورپ کے ساتھ مذاکرات کئے تھے تا کہ یورپی یونین سے ہواوی کمپنی کی سرگرمیاں ختم کی جا سکیں۔
امریکہ نے بہانہ بنایا تھا کہ چین اس کمپنی کو جاسوسی کے لئے بھی استعمال کر سکتا ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ ہواوی کمپنی نے اپنے خلاف عائد کردہ تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے مارچ کے شروع میں اعلان کیا ہے کہ حکومت امریکہ کے اقدامات کو عدالت میں چیلنچ کیا جائے گا۔