برسلز میں اسلامو فوبیا اور نسل پرستی کیخلاف مظاہرہ
مظاہرین کی جانب سے اٹھائے گئے بینر پر One race- Human race" کوئی مذہب برا نہیں" اور تمام انسان برابر ہیں جیسے کئی پیغامات درج تھے۔
یورپین دارالحکومت برسلز میں اسلام و فوبیا اور نسل پرستی کے خلاف ایک بڑا مظاہرہ کیا گیا جس میں مختلف این جی اوز ، انسانی حقوق کے کارکنوں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
یہ مظاہرہ نسل پرستی اور امتیازی سلوک کے خاتمے کے بین الاقوامی دن کی مناسبت سے کیا گیا تھا جس میں باحجاب خواتین سمیت مسلمانوں کی مختلف تنظیموں نے اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کو موضوع بنا کر شرکت کی ۔
مظاہرین کی جانب سے اٹھائے گئے بینر پر One race- Human race" کوئی مذہب برانہیں" اور تمام انسان برابر ہیں جیسے کئی پیغامات درج تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مارچ میں شریک سینٹ جونز کمیون کے ترک نژاد مئیرامیر کیر ، سوشلسٹ پارٹی کی جانب سے برسلز پارلیمنٹ کیلئے پاکستانی نژاد امیدوار عامر نعیم ، کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید اور مس عندلیب عباس نے کہا کہ پاپولسٹ سیاست کرنے والے سیاستدانوں کے باعث یورپ میں اسلامو فوبیا اور اسی سے جڑی ہوئی نسل پرستی ایک حقیقت ہے۔