افغان مفاہمتی عمل میں تعطل کو دور کرنے کی امریکی کوشش
Mar ۲۷, ۲۰۱۹ ۰۸:۵۲ Asia/Tehran
افغان مفاہمتی عمل کے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد افغان امن عمل میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے یورپ اور ایشیا کے 7ممالک کا دورہ کریں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق زلمے خلیل زاد 25مارچ سے 10اپریل کے دوران افغانستان اور پاکستان سمیت برطانیہ، بیلجیئم، ازبکستان، اردن اور قطر بھی جائیں گے۔ وہ اپنے کثیر الملکی دورے میں افغان امن سے متعلق عالمی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔
زلمے خلیل زاد کی طالبان سے اگلی ملاقات کے متعلق ابھی کچھ نہیں بتایا گیا۔
انہوں نے اس سے قبل چین، روس اور یورپی یونین کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کی تھیں۔