Mar ۳۱, ۲۰۱۹ ۱۸:۴۵ Asia/Tehran
  • واشنگٹن میں نیٹو اور امریکی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ

امریکی شہریوں نے واشنگٹن میں مظاہرہ کر کے امریکی حکومت اور نیٹو کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا۔

رشا ٹوڈے نے خبر دی ہے کہ واشنگٹن کی سڑکوں پر مظاہرے میں شریک امریکی شہریوں نے نیٹو کے وزرائے خارجہ کے عنقریب ہونے والے اجلاس کی شدید مخالفت کا اعلان کیا-

مظاہرے کے شرکا نے وینزوئیلا میں امریکا کی مداخلت پسندانہ پالیسیوں کی بھی مذمت کی- مظاہرے کے اختتام پر مظاہرین نے ایک بیان میں کہا کہ وہ نیٹو کی پالیسیوں، جنگ، نسل پرستی اور وینزوئیلا کے خلاف امریکی اقدامات کے مخالف ہیں-

یہ احتجاجی مظاہرہ وائٹ ہاؤس، آئی ایم ایف، واشنگٹن کی بلدیہ اور امریکا کے ایمیگریشن کے محکمے کی عمارتوں کے  باہر کیا گیا-

مظاہرین ایسے پلے کارڈ بھی اٹھائے ہوئے تھے جن پر وینزوئیلا میں امریکی مداخلت کی مذمت میں نعرے لکھے ہوئے تھے-

ٹیگس