لندن میں برطانوی شہریوں پر غیر آتشیں ہتھیاروں سے حملے
Mar ۳۱, ۲۰۱۹ ۱۹:۴۰ Asia/Tehran
لندن میں برطانوی شہریوں پر غیر آتشیں ہتھیاروں سے ہونے والے حملوں سے برطانوی حکام اور شہریوں میں تشویش پیدا ہو گئی ہے۔
اخبار انڈیپنڈنٹ نے اتوار کے روز رپورٹ دی ہے کہ لندن پولیس نے غیر آتشیں ہتھیاروں سے کئی حملے ہونے کی خبر دی ہے۔لندن پولیس کے مطابق سب سے پہلا حملہ، ہفتے کی رات مشرقی لندن میں ہوا جس میں پینتالیس سالہ ایک عورت زخمی ہو گئی۔
چار گھنٹے کے بعد اسی علاقے میں ایک مرد پر بھی حملہ ہوا اور وہ بھی زخمی ہو گیا۔
چاقو سے تیسرا حملہ زیر زمین ریلوے اسٹیشن کے قریب ہوا جس میں ایک تئیس سالہ نوجوان زخمی ہوا۔رپورٹ کے مطابق حملہ آور حملے کر کے فرار ہو گئے۔