Apr ۰۴, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۱ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ: مذہب اورتعصب کی بنیاد پردہشتگردی کے خلاف قرارداد منظور

اقوام متحدہ میں مذہب اورتعصب کی بنیاد پردہشتگردی کے خلاف ترکی کی قرارداد منظورکرلی گئی۔

اقوام متحدہ میں مذہب اورتعصب کی بنیاد پر دہشتگردی کے خلاف قرار داد منظورکرلی گئی۔ قرارداد نیوزی لینڈ حملے اور اسلام دشمن رویوں کے خلاف ترکی نے پیش کی تھی۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ قرارداد اسلام دشمن رویوں کو مسترد کرتی ہے، ہمارے خطے میں بھی انتہا پسند انتشار پھیلا رہے ہیں، بڑھتے ہوئے اسلام دشمن رویے عالم اسلام کے لیے خطرہ ہیں، دیواریں کھڑی کرنے کے بجائے امن پسندی کے پل بنائے جائیں۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ کسی مذہب، نسل اور رنگ کے لوگوں کونفرت اورانتہاپسندی کانشانہ نہیں بننے دے سکتے اورمغرب میں پروان چڑھنے والی انتہا پسند نسل پرست سوچ عالمی بھائی چارے کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

 

ٹیگس