Apr ۰۷, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۵ Asia/Tehran
  • امریکہ میں پناہ گزینوں کے لیے کوئی جگہ نہیں: ٹرمپ

امریکی صدر نے کہا ہے کہ امریکہ میں پناہ گزینوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو بارڈر فورس کے افسران و اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی نظام میں اب غیر قانونی تارکین وطن کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہے، امریکا مکمل طور پر بھر چکا ہے اور انتظامی طور پر بھی تارکین وطن کے رہنے کے لیے کوئی جگہ باقی نہیں بچی۔

امریکی صدر نے میکسیکو سے آنے والے تارکین وطن کو مخاطب کرکے کہا کہ وہ امریکا پر بوجھ نہ بنیں، امریکی قوانین اور نظام میں بڑے پیمانے پر تبدیلی لائی جارہی ہے، تارکین وطن امریکا میں جرائم میں اضافے کا باعث بنتے ہیں، اب سب سے پہلے امریکا کے نعرے کو اپنانا ہوگا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ میکسیکو کی دیوار امریکا کے حقوق کی ضمانت ہے جس کے لیے میں نے طویل جدوجہد کی ہے اور کانگریس میں شدید مخالفت کا سامنا کیا، اس دیوار کی تعمیر کے لیے میں نے ایمرجنسی کا نفاذ کیا اور حفاظتی دیوار کو ہر صورت مکمل کرکے ہی دم لوں گا۔

ٹیگس