Apr ۰۸, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۸ Asia/Tehran
  • امریکی ہوم لینڈ سیکریٹری بھی مستعفی

امریکی ہوم لینڈ سیکریٹری نے اپناعہدہ چھوڑ دیا ہے۔

امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹ جین نیلسن نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا، ان کے عہدہ چھوڑنے کا اعلان ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کیا ہے۔

امریکی صدر نے کسٹم اینڈ بارڈر پروٹیکشن کے کمشنر کیون مک الینن کو نیا سیکریٹری مقرر کیا ہے۔

امریکی صدرٹرمپ جنوری 2017 میں جب سے وائٹ ہاوس میں براجمان ہوئے ہیں اس وقت سے اب تک درجنوں افراد ٹرمپ کی کابینہ اور انتظامیہ سے ٹرمپ کی پالیسیوں کی وجہ سے مستعفی ہو چکے ہیں اور ٹرمپ حکومت کیلئے یہ بھی ایک ریکارڈ ہے کہ ان کے دور حکومت میں زیادہ ترعہدیدار اپنے عہدوں سے استعفا دے چکے ہیں۔

 

ٹیگس