Apr ۱۲, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۳ Asia/Tehran
  • وکیلیکس کے بانی کی گرفتاری پر ایکواڈور کے سابق صدر کا رد عمل

ایکواڈور کے سابق صدر رافائل کوریہ ( RAFAEL CORREA) نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی گرفتاری پر سخت رد عمل دکھاتے ہوئے ایکواڈورکے موجودہ صدر کو خائن قرار دیا۔

ایکواڈور کے سابق صدررافائل کوریہ ( RAFAEL CORREA) نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ موجودہ صدر نے برطانیہ کی پولیس کو برطانیہ میں ایکواڈور کے سفارتخانے سے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو گرفتار کرنے کی اجازت دی جو ایک جرم ہے اور انسانی تاریخ اسے فراموش نہیں کرے گی۔

واضح رہے کہ کل وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو برطانیہ میں امریکہ کی درخواست  اور جولین اسانج کی سیاسی پناہ ختم  ہونے پرایکواڈور کے سفارت خانے سے گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد برطانوی پولیس نے جولین اسانج کو سینٹرل لندن کے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ وکی لیکس کے بانی جولین اسانج گزشتہ 7 سال سے لندن میں ایکواڈور کے سفارتخانے میں مقیم تھے۔

ٹیگس