Apr ۲۶, ۲۰۱۹ ۱۴:۱۳ Asia/Tehran
  • امریکہ میں پھر فائرنگ، ساٹھ افراد ہلاک و زخمی

امریکہ کی مختلف ریاستوں میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران پیش آنے والے فائرنگ کے واقعات میں ساٹھ افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

گن وائیلینس آرکائیو کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے اڑسٹھ واقعات ریکارڈ پر آئے۔
گن وائیلینس آرکائیو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے مذکورہ واقعات میں کم سے کم اٹھارہ افراد ہلاک اور بیالیس زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لوئیزیانا، ایلی نوائے، ٹیکساس اور جارجیا میں فائرنگ کے سب سے زیادہ واقعات پیش آئے۔
امریکہ میں اسلحہ رکھنے کی مکمل آزادی ہے جس کی وجہ سے فائرنگ کے واقعات اس ملک میں معمول بن گئے ہیں۔
امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں ہر سال ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں۔
طاقتور اسلحہ لابی کے دباؤ اور اثر و رسوخ کی وجہ سے کوئی بھی حکومت، ملک میں گن کنٹرول قوانین وضع کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔

ٹیگس