May ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۵ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کا میزائل تجربہ

شمالی کوریا نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق جوائنٹس چیف آف اسٹاف جنوبی کوریا کا کہناہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے میزائل بحیرہ جاپان کی طرف فائر کیا گیا ہے۔

میزائل کا تجربہ جنوب مشرقی بندرگاہی شہر وونسان کے مشرقی علاقے میں مقامی وقت کے مطابق 9 بجکر چھ منٹ پر کیا گیا ۔

پیونگ یانگ کی جانب سے نومبر 2017 میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے تجرجے کے بعد یہ پہلا میزائل تجربہ ہے جبکہ ویتنام سمٹ میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اور امریکی صدر ٹرمپ کی بلا نتیجہ ملاقات کے بعد یہ پہلا میزائل تجربہ ہے۔ 

دوسری جانب جنوبی کوریا اور امریکا میزائل سےمتعلق معلومات کا تجزیہ کر رہے ہیں۔

 

ٹیگس