May ۲۶, ۲۰۱۹ ۰۸:۳۵ Asia/Tehran
  • نائیجیریا میں بوکو حرام کے حملے میں 25 فوجی ہلاک

نائیجیریا کے شمال مشرق میں بوکو حرام کے دہشتگردوں کی طرف سے گھات لگا کر کئے گئے حملے میں کم از کم 25 فوجی اور بہت سے شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق صوبہ بورنو کے ایک گاؤں میں دہشت گردوں نے فوجیوں اور شہریوں کی گاڑیوں کو گھات لگا کر ان پر گولیاں چلائیں۔ دہشتگردی کا یہ واقعہ اس وقت رونما ہوا جب فوجی گاؤں کے باشندوں کو بچانے کی کوشش کر رہے تھے تو بوکو حرام کے دہشت گردوں نے انہیں گھیر کر گولیاں چلانی شروع کردی۔

قابل غور ہے کہ نائیجیریا میں بوکو حرام کے خودکش حملوں اور اغوا کے واقعات آئے دن ہوتے رہتے ہیں۔ 2009 کے بعد سے فوج نے نائیجر، کیمرون اور چاڈ کے سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف مہم شروع کی ہوئی ہے۔

 

ٹیگس