Jun ۰۱, ۲۰۱۹ ۰۸:۰۰ Asia/Tehran
  • امریکا میں فائرنگ18 افراد ہلاک وزخمی

حملہ آور نے عمارت میں موجود افراد پر اندھا دھند فائرنگ کی ۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا میں فائرنگ کے ایک اور واقعہ میں جو ریاست ورجینیا کے بیچ میونسپل سینٹرکی عمارت نمبر 2 میں پیش آیا 12 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہے جبکہ پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور بھی ماراگیا جوکہ ادارے کاسابق ملازم تھا۔

مقامی پولیس چیف نے بتایا کہ حملہ آور نے عمارت میں موجود افراد پر اندھا دھند فائرنگ کی ۔

امریکہ میں اسلحہ رکھنے کی مکمل آزادی ہے جس کی وجہ سے فائرنگ کے واقعات اس ملک میں معمول بن گئے ہیں۔ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں ہر سال ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں۔

طاقتور اسلحہ لابی کے دباؤ اور اثر و رسوخ کی وجہ سے کوئی بھی حکومت، ملک میں گن کنٹرول قوانین وضع کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔

 

ٹیگس