Jul ۱۳, ۲۰۱۹ ۰۷:۱۸ Asia/Tehran
  • جرمنی میں اسلامو فوبیا،3 مساجد کو بم سے اُڑانے کی دھمکیاں

یورپی ممالک خاص طور سے برطانیہ، فرانس اور جرمنی میں اسلاموفوبیا کا سلسلہ جاری ہے اور کسی نہ کسی بہانے سے مسلمانوں یا ان کے مقدسات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی میں بیک وقت 3 مساجد کو بم سے اُڑانے کی دھمکیاں موصول ہوئیں جس پر بھگڈر مچ گئی، پولیس نے مساجد کو خالی کروا کر سرچ آپریشن کا آغاز کیا تاہم اطلاعات جھوٹی ثابت ہوئیں اور مساجد سے کچھ برآمد نہیں ہوا۔

بم کی اطلاعات میونخ کے دو اضلاع پاسنگ اور فریئمنگ کی مساجد اور ایک آئسرلوہن کی مسجد کو موصول ہوئی تھیں۔ مساجد میں بم کی اطلاع انتظامیہ کو ای میل کے ذریعے دی گئی تھیں۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور سائبر فورس کی مدد سے بم کی اطلاع دینے والی ای میلز کی کھوج شروع کردی ہے تاکہ اصل ملزمان تک پہنچا جا سکے۔

واضح رہے کہ یورپی ممالک خاص طور سے برطانیہ،فرانس اور جرمنی میں مسلمانوں اور مسلمانوں کی عبادت گاہوں کو نفرت آمیز برتاؤ کا سامنا رہا ہے اور گزشتہ دو برسوں کے دوران مسلمانوں پر حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

 

ٹیگس