Jul ۱۹, ۲۰۱۹ ۰۷:۳۲ Asia/Tehran
  • جاپان: انیمیشن کمپنی میں آتش زنی سے ہلاکتیں 33 ہو گئیں

جاپان کے اینی میشن سٹوڈیو میں مشتبہ آتش گیر مواد سے حملے کے بعد آگ لگ گئی۔ واقعے میں 33 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے۔ مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ ایک شخص نے معروف کمپنی ’کیوٹو  انیمیشن‘ کی تین منزلہ عمارت میں داخل ہوکر آتش گیر مادے سے آگ لگادی۔ آگ نے تیزی سے دیکھتے دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اندر موجود عملے کو باہر نکلنے کا موقع ہی نہ مل سکا۔

واقعے میں زخمی بعض افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ملزم خود بھی آگ کی لپیٹ میں آکر زخمی ہوگیا اور پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور حملہ آور کے مقاصد بھی معلوم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ یہ کمپنی اعل

ٹیگس