خلیج فارس کے نام پر مہمانوں میں ہوئی نوک جھونک ۔ ویڈیو
جرمنی کے ڈی ڈبلیو (DW) چینل پر ویڈیو کانفرنس سے بات کر رہے دو عرب زبان مہمانوں میں خلیج فارس کے نام کو لے کر اختلاف پیدا ہو گیا اور وہ کچھ دیر کے لئے پروگرام کا موضوع بھول کر اسی پر بحث کرنے لگے۔
جرمنی کے ڈی ڈبلیو چینل پر ویڈیو کانفرنس سے بات کر رہے دو عرب زبان مہمانوں میں اُس وقت اختلاف پیدا ہو گیا جب ان میں سے ایک نے خلیج فارس کے لئے اس کے یہی تاریخی اور صحیح نام کو استعمال کیا جبکہ دوسرا مہمان جو بظاہر نسلی و قومی تعصب کا شکار تھا، اسے پہلے مہمان کی یہ بات پسند نہیں آئی اور اُس نے اُس مہمان کو ٹوکتے ہوئے اسکی اصلاح کرنی چاہی اور کہا کہ میں اپنے بھائی کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ وہ خلیج عربی ہے خلیج فارسی نہیں! اسی بات پر دونوں میں بحث شروع ہو گئی اور کچھ دیر تک پروگرام کے اصل موضوع سے ہٹ کر اس بحث کا سلسلہ جاری رہا۔
’’خلیج فارس‘‘ کا یہی نام ہونے پر بکثرت تاریخی ثبوت و شواہد موجود ہیں اور صدیوں سے اسے اسی نام سے یاد کیا جاتا رہا ہے۔
خود اقوام متحدہ میں اسے خلیج فارس کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ مگر قومی تعصب اور عرب و عجب کی بیماری کا شکار بعض عرب ممالک اسے خلیج فارس کا نام دینے پر تیار نہیں ہوتے اور اسے خلیج یا خلیج عربی کہتے ہیں۔