Jul ۲۹, ۲۰۱۹ ۰۷:۱۶ Asia/Tehran
  • چین میں لینڈ سلائیڈنگ، 30 افراد ہلاک کئی لاپتہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک اور لاپتہ ہونے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

شین ہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے گوائی زو کے ایک دیہات میں پہاڑوں سے پتھر گرے اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کے نتیجے میں پہاڑ کے دامن میں موجود 20 گھر ملبے تلے دب گئے، جس سے کم از کم 30 افراد ہلاک اور 22 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں تاہم امدادی کارکنوں نے اب تک 40 افراد کو بحفاظت نکال لیا ہے اور ہنگامی حالت کا نفاذ کردیا ہے۔

مرنے والے میں دو بچے، ایک شیرخوار اور اس کی ماں بھی شامل ہیں۔

ٹیگس