Aug ۲۰, ۲۰۱۹ ۰۹:۵۷ Asia/Tehran
  • کشمیر کی صورتحال پر ٹرمپ کی مودی اور عمران خان سے گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کےکئی ممالک نے پاک و ہند سے اپنے اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر مسئلے کو’مشکل حالات‘ مانتے ہوئے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے اس معاملے پر بات کی ہے اور دونوں رہنماؤں کو کشیدگی کم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ٹرمپ نے ٹوئٹ کر کے کہا میں نے مسٹر مودی اور مسٹر خان سے کاروبار، اسٹریٹجک شراکت داری اور سب سے اہم کشمیر مسئلے کو لے کر پیداہونے والی کشیدگی کو کم کرنے کے سلسلہ میں بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں سے مشکل حالات میں لیکن اچھی بات چیت ہوئی ہے۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یہ دوسرا موقع ہے جب ڈونالڈ ٹرمپ نے عمران خان سے بات چیت کی ہے۔

قابل غور ہے کہ جموں و کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ ختم کرنے اور اسے مرکز کے زیر انتظام دوصوبوں - جموں و کشمیر اور لداخ کی تشکیل کرنے کے حکومت ہند کے فیصلے کے بعد پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران سمیت  دنیا کے کئی ممالک نے پاک و ہند سے اپنے اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے۔

 

ٹیگس