صومالیہ سنگین انسانی بحران سے دوچار: اقوام متحدہ
Aug ۲۲, ۲۰۱۹ ۰۹:۲۴ Asia/Tehran
صومالیہ کے لئے اقوام متحدہ کے سفارتکار کا کہنا ہے کہ صومالیہ کو دنیا میں سب سے زیادہ سنگین انسانی بحرانوں میں سے ایک کا سامنا ہے۔
صومالیہ کے لئے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے جیمز سوان نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ صومالیہ کے تقریباً 22 لاکھ لوگ کھانے کی اشیاء کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ 26 لاکھ صومالیائی شہری گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں یا خشک سالی کا سامنا کر رہے ہیں۔
دوسری جانب صومالیہ کے جنوبی علاقے کے جوہر شہر میں منگل کو فوج کی کارروائی میں الشباب گروپ کے 11 مقامی دہشت گرد ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہوگئے۔
صومالیہ کی 27ویں ڈویژن کے انچارج کمانڈر صالح یعقوب نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ دہشت گردوں نے جوہر شہر کے شمبر گاؤں میں فوج کے کیمپ پر حملہ کیا تھا، فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسے ناکام بنادیا۔