Aug ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۵:۴۹ Asia/Tehran
  • گروپ سیون اجلاس کے موقع پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں

گروپ سیون کے اجلاس کے موقع پر فرانسیسی پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں چار سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

پیرس سے ہمارے نمائند کے مطابق پولیس نے اوروین شہر میں گروپ سیون کے سربراہی اجلاس کے موقع پر مظاہرہ کرنے والے سترہ افراد کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔
امریکہ، فرانس، جرمنی، برطانیہ، جاپان، اٹلی اور کینیڈا پر مشتمل سات صنعتی ملکوں کے گروپ کا سربراہی اجلاس ہفتے سے جنوب مغربی فرانس کے شہر بیارٹز میں ہورہا ہے جو پیر تک جاری رہے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یکطرفہ پالیسیوں اور اپنے نظریات گروپ کے دیگر ارکان پر مسلط کرنے کی کوششوں کے تناظر میں، فرانس میں ہونے والے سربراہی اجلاس کے دوران باہمی چپقلش کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔
جون دوہزار اٹھارہ میں کینیڈا میں ہونے والا اجلاس بھی ٹرمپ اور گروپ کے دیگر ارکان کے درمیان نوک جھونک کی نذر ہوگیا تھا۔

ٹیگس