Aug ۲۷, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۲ Asia/Tehran
  • امریکی دھمکیاں سیاسی نعرہ بازی کے علاوہ کچھ نہیں: چین

چین نے واضح طور پر کہا ہے کہ ہم دھمکیوں سے نہیں ڈریں گے۔

چین نے اضافی چارج نافذ کرنے کے امریکہ کے فیصلے کے خلاف پیر کے روز سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دھمکیوں اور ڈرانے سے کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے صحافیوں کو بتایا کہ اگر حالیہ واقعات کے پیش نظر امریکی کمپنیاں چین سے واپسی کر لیتی ہیں تو دیگر کمپنیاں اس خلا کو پُر کردیں گی۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعات کے بعد امریکہ کی جانب سے جو ردعمل ظاہر کیا جا رہا ہے، وہ سب سیاسی نعرے بازی ہے۔

 

ٹیگس