رنگین فام امریکی اراکین کانگریس پر ٹرمپ کے لفظی حملے
Sep ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۶:۲۳ Asia/Tehran
امریکی صدر نے کانگریس کی رنگین فام خاتون اراکین پر ایک بار پھر لفظی حملے کیے ہیں۔
روزنامہ واشنگٹن پوسٹ کے ایک مقالے پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے ٹرمپ نے ایک ٹوئٹ لکھا ہے کہ یہ چاروں خواتین امریکہ میں پر نسل پرستانہ حملے کر رہی ہیں۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس اسکواڈ کے وحشتناک بیانات کی وجہ سے ہی میں ان سے ملک چھوڑنے کی درخواست کرتا رہا ہوں۔ انہوں نے ٹوئٹ میں ڈیموکریٹک پارٹی پر بھی کڑی نکتہ چینی کی ہے۔ٹرمپ نے اس سے پہلے بھی کانگریس کی خاتون ارکین کو اپنے اپنے آبائی وطن واپس چلے جانے کا مشورہ دیا تھا جس پر امریکہ کے اندر شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔واضح رہے کہ کانگریس میں ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی خاتون اراکین میں الہان عمر کا تعلق صومالیہ سے، رشیدہ طالب کا فلسطین اور الیگزنڈریا اکازیو کورٹز کا پورٹوریکو سے ہے۔ایلہان عمر کے سوا باقی تینوں خواتین پیدائشی طور پر امریکی شہری ہیں۔