Sep ۰۶, ۲۰۱۹ ۱۹:۲۰ Asia/Tehran
  • ڈورین طوفان کے نتیجے میں امریکہ میں پانچ اور بہاماس میں تیس افراد ہلاک

سمندری طوفان ڈورین بہاماس کے بعد امریکہ کے مشرقی ساحلوں تک پہنچ گیا ہے اور اس کے باعث بھاری تباہی کے ساتھ ہی امریکا میں کم سے کم پانچ اور بہاماس میں تیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق طوفان سے پہلے ہونے والی شدید بارشوں کے باعث ریاست جنوبی کیرولینا میں سیلاب آگیا۔ ریاست کیرولینا اور جورجیا میں سیکڑوں دکانوں اور مکانات کی بجلی جمعرات سے ہی منقطع ہے۔ شمالی کیرولینا، جنوبی کیرولینا اور ورجینیا میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا ہے اور جنوبی کیرولینا ریاست میں نو سو سے زیادہ افراد کو اپنے گھروں کو خالی کردینے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ بہاماس میں تباہی مچانے والا طوفان اب امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کی ساحلی پٹی سے ٹکرانے والا ہے۔ اقوام متحدہ کے اعلان کے مطابق جزیرہ بہاماس کے تقریبا ستر ہزار افراد کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔

ٹیگس