Sep ۱۲, ۲۰۱۹ ۱۸:۵۸ Asia/Tehran
  • نیتن یاھو انتخابی جلسہ چھوڑ کر بھاگ کھڑا ہوا

غزہ سے مقبوضہ فلسطین پر داغے جانے والے چند میزائلوں سے خوفزدہ صیہونی وزیر اعظم بنکر میں پناہ لینے پر مجبور ہوگیا۔

میڈیا رپوٹوں کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیراعظم کو اشدود ٹاؤن میں اپنا انتخابی جلسہ اس وقت ادھور چھوڑ کر، پناہ گاہ میں بھاگنا پڑا جب غزہ سے داغے جانے والے میزائلوں کے بعد خطرے کے سائرن بجنے لگے۔

فلسطین کی مزاحمتی قوتوں نے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قائم صیہونی بستیوں پر کئی میزائل فائر کیے تھے۔

صیہونی حکومت کے لڑاکا اور ڈرون طیارے، ہیلی کاپٹر اور توپ خانہ، حالیہ ہفتوں کے دوران متعدد بار غزہ کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا چکا ہے۔

صیہونی حکومت نے دسمبر دوہزار سترہ سے غزہ پر حملوں کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے جس کے دوران ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

ٹیگس