Sep ۱۶, ۲۰۱۹ ۱۴:۲۲ Asia/Tehran

فرانسیسی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف یلو ویسٹ تحریک کے حامیوں نے مسلسل چوالیسویں ہفتے بھی ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے اور حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر اپنی شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔

مظاہرین میں محنت کشوں اور سول سوسائٹی کے شامل ہونے کی وجہ سے پیرس میں معمولات زندکی مفلوج ہوکر رہ گئی۔ اس ہفتے یلو ویسٹ تحریک نے قومی پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کا مرکز نانت شہر کو قرار دیا تھا۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی شہر کے اندر جبکہ اورلی ہوائی اڈے پر بھی مظاہرہ کیا گیا تاکہ ان کی صدائے احتجاج ان مسافروں تک بھی پہنچے جو بیشتر یورپی ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ 

ٹیگس