فرانس میں دہشت گردی، 4 افراد ہلاک
Oct ۰۴, ۲۰۱۹ ۰۷:۲۲ Asia/Tehran
فرانس میں 4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس شہر کے مرکز میں واقع پولیس ہیڈکوارٹرز میں چاقو بردار شخص نے وہاں موجود افراد پر حملہ کردیا ، حملہ آور کا نشانہ بننے والوں میں پولیس افسر سمیت عام شہری بھی تھے۔
فرانسیسی پولیس کے مطابق چاقو سے حملے کے نتیجے میں پولیس افسر سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے جب کہ جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا۔
حملہ آور 20 سال سے پولیس کے لیے کام کرتا تھا تاہم اس کے محکمے میں ملازمت اور کردار کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر اطراف کے علاقوں کی ناکہ بندی کر کے اضافی پولیس اہلکار تعینات کردیے جب کہ قریبی میٹرو اسٹیشن کو بند کرکے سروس معطل کردی گئی۔