بنگلہ دیش کی ترقی کی شرح نمو ہندوستان سے بھی اوپر
بنگلادیش کی ترقی کی شرح ہندوستان کی ترقی کی شرح سے آگے بڑھ گئی ہے ۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے سنیچر کو ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ دو ہزار سولہ سے دو ہزار اٹھارہ کے درمیان بنگلادیش کی ترقی کی شرح سات اعشاریہ ایک فیصد سے بڑھ کے سات اعشاریہ نو فیصد ہوگئی ۔
جبکہ اسی مدت میں ہندوستان کی ترقی کی شرح آٹھ سے کم ہوکے سات فیصد تک پہنچ گئی ۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے اندازہ لگایا ہے کہ رواں سال یعنی دو ہزارانیس میں بنگلادیش کی ترقی کی شرح آٹھ فیصد اور دو ہزار بیس میں آٹھ اعشاریہ ایک فیصد رہے گی۔
اس رپورٹ کے مطابق دو ہزار انیس اور دو ہزار بیس میں ہندوستان کی ترقی کی شرح سات اعشاریہ دو فیصد اور سات اعشاریہ تین فیصد رہنے کی توقع ہے ۔
بنگلادیش میں شرح نمو بڑھنے کی وجہ اس ملک کی صنعتی ترقی بتائی گئی ہے ۔
دو ہزار سولہ اور دوہزار سترہ میں بنگلادیش کی کل برآمدات میں اسّی فیصد کا تعلق گارمنٹس کی برآمدات سے تھا۔
چمڑے کی برآمدات بنگلادیش کی آمدنی کا دوسرا بڑا ذریعہ بتایا گیا ہے ۔