Oct ۱۱, ۲۰۱۹ ۱۸:۳۶ Asia/Tehran
  • دوہزار انیس کے امن کے نوبیل انعام کے لئے ایتھیوپیا کے وزیر اعظم منتخب

ایتھیوپیا کے وزیر اعظم کو ایریٹیریا کے ساتھ جنگ ختم کرنے کی کوششوں کی بنا پر دوہزار انیس کے امن کے نوبیل انعام سے نواز دیا گیا

نوبیل امن اکیڈمی نے جمعے کو ایتھیوپیا کے وزیراعظم ابی احمد کو امن کے لئے ان کی کوششوں کی وجہ سے نوبل امن کا مستحق قرار دیا گیا ہے۔ابی مد کو دس دسمبر کو ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ایک تقریب میں نولاکھ  ڈالر مالیت کا انعام دیا جائےگا۔ایتھیوپیا اور ایریاٹیریا نے بیس سال جنگ اور کشیدگی کے بعد جولائی دوہزار اٹھارہ میں امن معاہدے پر دستخط کئے تھے۔ایریٹیریا کے ساتھ صلح ایتھیوپیا کے وزیراعظم کا ایک اہم وعدہ تھا۔ایتھیوپیا اور ایرٹیریا نےانیس سو اٹھانوے سے دوہزار تک سرحدی جنگ لڑی تاہم دشمنی کا سلسلہ برسوں تک جاری رہا ۔ اس دوران ستّر ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ابی احمد نے سوڈان کی حالیہ تبدیلیوں اور مخالفین کے ساتھ اس ملک کی فوجی کونسل کے درمیان سیاسی جھڑپوں میں ثالث کا کردار ادا کیا۔ انھوں نے گذشتہ تیئیس جولائی کو نشانہ بنایا گیا تاہم باغیوں کو شکست ہوئی ۔ 

 

ٹیگس