Oct ۱۴, ۲۰۱۹ ۱۵:۳۰ Asia/Tehran
  • جاپان میں آئے طوفان و سیلاب کے بعد کا منظر۔ ویڈیوز

ہیگیبِس نامی ایک تباہ کن طوفان نے ۱۹۵ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جاپان کے بعض ساحلی علاقوں سے جا ٹکرایا۔

ہیگیبِس نامی ایک تباہ کن طوفان نے ۱۹۵ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جاپان کے بعض ساحلی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں ایک بڑا علاقہ پانی میں ڈوب گیا ہے اور لاکھوں افراد کو اپنا گھر بار چھوڑ کر دوسرے محفوظ مقامات کا رخ کرنا پڑا ہے۔تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اب تک کم از کم دس افراد جان بحق ہوئے ہیں جبکہ ایک سو چالیس افراد کے زخمی ہونے اور دسیوں کے لاپتہ ہونے کی بھی خبر ہے۔ بعض ذرائع کے مطابق یہ طوفان گزشتہ چھے دھائیوں میں جاپان میں آنے والا سب سے زیادہ شدید طوفان تھا۔متاثرہ علاقے میں بڑے پیمانے پر تباہی دیکھی جا رہی ہے۔ 

 

 

 

ٹیگس