برطانیہ اور یورپی یونین بریگزٹ معاہدے پر متفق
Oct ۱۸, ۲۰۱۹ ۰۸:۳۵ Asia/Tehran
برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان کئی روز سے جاری مذاکرات کے بعد بریگزٹ معاہدہ طے پاگیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ایسی ڈیل ہے جس سے سارا کنٹرول برطانیہ کے پاس آجائے گا۔ نئے بریگزٹ معاہدے کو برطانوی پارلیمنٹ سے ہفتے کے روز منظور کروایا جائے گا۔
یورپی کمیشن کے صدر جین کلاڈ جنکر نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان نئی بریگزٹ ڈیل ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کچھ کرنے کا عزم اور صلاحیت ہو تو وہاں کچھ نہ کچھ طے ہو ہی جاتا ہے جیسا کہ ہم نے کیا ہے، یہ یورپی یونین اور برطانیہ کے مابین شفاف اور متوازی معاہدہ ہے جو مسئلے کا حل تلاش کرنے کے لیے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔