Oct ۲۰, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۱ Asia/Tehran
  • فرانس میں یلو جیکٹ تحریک کا 49 ویں ہفتے بھی مظاہرہ

فرانس میں یلو جیکٹ تحریک کے مظاہرے انچاسویں ہفتے بھی جاری رہے اور فرانس کے مختلف شہروں میں بڑی تعداد میں لوگوں نے ان مظاہروں میں شرکت کر کے سرمایہ دارانہ نظام کی مذمت کی۔

پیرس سے ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ یلوجیکٹ تحریک کے کارکنوں نے سنیچر کو مسلسل انچاسویں ہفتے ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے کئے اورصدر امانوئل میکرون کے خلاف نعرے لگائے۔

فرانسیسی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں  ایک بار پھر کہا ہے کہ مظاہرہ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا-

فرانس کے صدر میکرون کی پالیسیوں کے خلاف فرانس میں احتجاجی مظاہرے انچاسویں ہفتے بھی جاری رہے جبکہ حکومت نے  پچھلے ہفتوں کے دوران ان مظاہروں کو طاقت کے ذریعے بے دردی کے ساتھ کچلنے کی کوشش بھی کی لیکن وہ اپنے مقصد میں ناکام رہی-

فرانس میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران اب تک 11 افراد ہلاک اور 14 ہزار زخمی اور گرفتار ہوئے۔

ٹیگس