داعش نے کی ابو بکرالبغدادی کی ہلاکت کی تصدیق
دہشت گرد گروہ داعش نے ابو بکر بغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔
عالمی دہشت گرد گروہ داعش نے ابو بکر البغدادی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ابو ابراہیم الہاشمی القرشی کو داعش دہشت گرد گروہ کا نیا سرغنہ مقرر کیا ہے۔
داعش نے اپنے آڈیو پیغام میں ابو بکر البغدادی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ابو ابراہیم الہاشمی القرشی کو دہشت گرد گروہ کا نیا سرغنہ مقرر کیا ہے۔
داعش کی جانب سے آڈیو پیغام جاری کرنے والےابو حمزہ نامی دہشت گرد نے کہا کہ ابوبکر البغدادی کے علاوہ داعش دہشت گرد گروہ کا ترجمان ابوالحسن المہاجر بھی امریکی فوجی آپریشن میں مارا جا چکا ہے تاہم البغدادی کی موت کے بعد بھی دہشت گردانہ مشن جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ امریکی حکام نے شام میں داعش سرغنہ ابوبکر البغدادی کے خلاف آپریشن کی پہلی ویڈیو جاری کی ہےجس میں امریکی ہیلی کاپٹرز کے حملے کے بعد امریکی فوجیوں کو اس کمپاؤنڈ کی طرف بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جہاں سرنگ میں جانے سے پہلے ابوبکر البغدادی موجود تھا۔ویڈیو میں داعش سربراہ کی ہلاکت کے بعد اس کے رہائشی کمپاؤنڈ کو تباہ کرتے بھی دکھایا گیا ہے تاہم البغدادی کو نہیں دکھایا گیا اور امریکہ کی جانب سے صرف اتنا کہا گیا ہے کہ ابوبکر البغدادی کو ہلاک کرنے کے بعد دریا برد کیا گیا۔