Nov ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۳ Asia/Tehran
  • تھائی لینڈ میں 35 واں آسیان سربراہی اجلاس شروع

کثیر الجہتی تجارت اور رابطہ بڑھانے کے مسائل پر مرکوز جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کا 35 واں سربراہی اجلاس آج اتوار کے روز شروع ہوا۔

تھائی لینڈ کے وزیراعظم پریوت چان او چا نے سربراہی اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک خوشحال اور مستحکم خطہ بنانے کے لئے ہمیں اس سال علاقائی مجموعی اقتصادی شراکت (آر سی ای پی) کے اختلافات کو ختم کرنے کے لئے مسلسل کام کرنا چاہئے تاکہ خطے میں اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوسکے۔

انہوں نے عالمی تجارتی تنظیم کے ساتھ ساتھ علاقائی اور ذیلی علاقائی اقتصادی تعاون فریم ورک کے دائرے میں کثیرالجہتی تجارتی نظام کے لئے مسلسل تعاون کرنے پر بھی زور دیا تاکہ آسیان اور علاقائی معیشت کے تعاون کو مضبوط کیا جا سکے۔

 

ٹیگس