Nov ۰۵, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۲ Asia/Tehran
  • ہانگ کانگ کے مظاہروں میں شدت، جلاو گھیراؤ اور دھرنا

ہانگ کانگ میں مظاہرین نے شاپنگ مال پر قبضہ کرلیا ہے۔

ہانگ کانگ میں 22 ہفتے سے پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری تھا تاہم اب بعض مقامات پر پرتشدد واقعات بھی سامنے آرہے ہیں۔

شاپنگ مال میں صورت حال کنٹرول کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری پہنچی اور انہیں باہر نکالا، مظاہرین پولیس کی پرتشدد کارروائیوں کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مظاہرین نے چین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مقامی دفتر میں توڑ پھوڑ کی تھی۔

ہانگ کانگ پولیس نے حکومت مخالف مظاہرین کے اجتماع کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے۔

یاد رہے کہ ہانگ کانگ میں جمہوری اصلاحات کے لیے مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

 

ٹیگس