Dec ۰۱, ۲۰۱۹ ۰۸:۴۶ Asia/Tehran
  • برطانیہ میں ہلاکتوں کے بعد لندن برج بند

لندن برج پر چاقو کے حملے کے بعد محکمہ فورنسک کی تحقیقات کی وجہ سے کچھ دنوں کے لئے لندن برج کو بند رکھے جانے کا اعلان ہوا ہے۔

لندن کے میئر صادق خان نے لندن برج کا دورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لندن برج کچھ وقت کے لئے بند رہے گا ۔ جبکہ لندن ٹرانسپورٹ سروس نے کہا کہ برج پر دونوں اطراف کی آمد ورفت کو حملے کی وجہ سے روکا گیا ہے ۔ اس سے قبل لندن پولیس نے کہا تھا کہ وہ اس حملے کو دہشت گردانہ حملے کی شکل میں دیکھ رہے ہیں ۔

اس حملے میں ایک شخص اور خاتون سمیت دو افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے تھے زخمیوں میں ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

اس دوران حملہ آور کی شناخت عثمان خان کے نام سے ہوئی ہے اور وہ پہلے بھی دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں جیل میں بند رہ چکا ہے۔

 

ٹیگس