Dec ۰۷, ۲۰۱۹ ۰۷:۴۸ Asia/Tehran
  • فرانس میں ہڑتال اور احتجاج، ملکی نظام بری طرح متاثر

فرانس میں پنشن قوانین کے خلاف ملک بھر میں شٹر ڈاؤن رہا، پندرہ لاکھ سے زائد مظاہرین نے ملک بھر میں احتجاج کیا، دارالحکومت پیرس میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد مظاہرین سڑکوں پر موجود رہے۔

مظاہرے کے دوران توڑ پھوڑ کے واقعات بھی رونما ہوئے اور پبلک پراپرٹی کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی گئی۔ جبکہ پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں، پولیس نے روایتی ہتکھنڈے استعمال کرتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کیا۔

فرانس میں ہڑتال کے باعث اسکول بند ہیں جبکہ  ہائی اسپیڈ ٹرین سروس  بھی معطل ہے۔

پیرس میں میٹرو نظام کے تحت چلنے والی میٹرو سروس بھی تقریبا بند ہے جبکہ سیکروں پروازیں آج بھی منسوخ ہوں گی۔

ہڑتال کی کال دینے والی یونینوں کا کہناہے کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات نہ مانےتو یہ ہڑتال پیر تک جاری رہے گی۔

ٹیگس