Dec ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۰ Asia/Tehran
  • چلی میں فوجی طیارہ گرکر تباہ بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ

چلی کی فضائیہ کا طیارہ انٹارکٹیکا جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا ، طیارے میں 35 فوجی اہلکاروں سمیت 38 مسافر سوار تھے۔

اطلاعات کے مطابق چلی ائیر فورس کا کہنا ہے کہ ہرکولیس سی 130 طیارے نے انٹارکٹیکا بیس کےلیےاڑان بھری تھی اور اس پر 38 لوگ سوار تھے جن میں 35 فوجی اہلکار ہیں۔

دوران پرواز طیارے سے تقریبا سوا گھنٹے تک رابطہ رہا اور ابھی اس نے منزل تک پہنچنے کےلیے آدھا راستہ طے کیا تھا کہ انٹارکٹیکا پر اس سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ چلی کے حکام نے الرٹ جاری کرتے ہوئے طیارے کی تلاش کے لیے امدادی ٹیم روانہ کی لیکن تاحال اس کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔ سرچ آپریشن میں ایک بحری جہاز بھی حصہ لے رہا ہے۔

طیارے پر سوار افراد میں ایئر فورس کے 32 اہلکار، 3 آرمی، ایک سائنس دان اور 2 مسافر شامل ہیں جن کا تعلق ایک کمپنی سے تھا۔ یہ لوگ انٹارکٹیکا میں واقع چلی کے ایک فوجی اڈے کی دیکھ بھال کے لیے جارہے تھے۔

 

ٹیگس