روس نے جوہری معاہدے کے تحفظ پر تاکید کی
Dec ۱۱, ۲۰۱۹ ۰۹:۰۸ Asia/Tehran
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ سیکورٹی اور اسٹریٹجک تعلقات سمیت مختلف ایشوز پر مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔
اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی پریس کانفرنس میں جوہری معاہدے کے تحفظ پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ روس اس عالمی معاہدے کے تحفظ کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا۔
روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی حکام کے ساتھ ملاقات میں کسی بھی معاملہ پر کوئی عام رائے قائم نہیں ہوسکی۔
لاؤروف نے کہا کہ مختلف ایشوز کے لئے مذاکرات کے دوران اتفاق رائے نہیں ہوسکا اور بات چیت کی تاریخوں کو لے کر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔
.