نیوزی لینڈ میں آتش فشاں کے دھماکے سے 17 ہلاک
نیوزی لینڈ کے وائٹ آئی لینڈ جزیرے کےآتش فشاں میں ہوئے دھماکے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھکر17ہوگئی ہے۔
نیوزی لینڈ پولیس نے آج پیر کے روز کہا کہ آکلینڈ کے ایک اسپتال میں داخل ایک شخص کی اتوار کی رات کو موت ہوگئی اس طرح آتش فشاں کے دھماکے سے ہلاک ہونےوالوں کی تعداد بڑھکر17ہوگئی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق آتش فشاں سے متاثر ہوئے 14لوگ ابھی بھی نیوزی لینڈ کے چار الگ الگ اسپتالوں میں داخل ہیں جن میں سے 10کی حالت نازک ہے۔ریڈیو نیوزی لینڈکی ایک رپورٹ کے مطابق نودسمبرکو وائٹ آئی لینڈ آتش فشاں میں دھماکے کے وقت وہاں 47افراد موجود تھے جن میں زیادہ تر آسٹریلیائی سیاح تھے۔
واضح رہے کہ وائٹ آئی لینڈ آتش فشاں سیاحوں کے درمیان کافی مقبول ہے جہاں لوگ کشتی اور ہیلی کاپٹر کے ذریعہ جاسکتے ہیں،حالانکہ اس حادثے کے بعد وہاں جانے پر فی الحال پابندی لگا دی گئی ہے۔