موغادیشو حملے کی ذمہ داری دہشتگرد گروہ الشباب نے قبول کی
Dec ۳۱, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۷ Asia/Tehran
موغادیشو میں ہونے والے کاربم دھماکے کی ذمہ داری القاعدہ کی اتحادی دہشتگرد تنظیم الشباب نے قبول کی۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صومالیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اس ملک میں ہونے والے دہشتگردانہ حملوں کے پیچھے کسی دوسرے ملک کا ہاتھ ہے ۔
ہفتہ کے روز صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں خوفناک کار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 100 جاں بحق اور 70 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے اس واقعہ مذمت کی اور گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس حادثے کے لواحقین، حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ موغادیشو میں القاعدہ کی اتحادی تنظیم الشباب کے دہشتگردوں کی جانب سے اکثر کار بم دھماکے کیے جاتے رہے ہیں۔