Dec ۳۱, ۲۰۱۹ ۱۸:۰۸ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کے مواخذے سے متعلق اجلاس میں اہم حکام کی موجودگی کا مطالبہ

امریکی سینیٹ میں اقلیتی دھڑے کے لیڈر چاک شومر نے ٹرمپ کے مواخذے سے متعلق اجلاس میں اہم حکام کی موجودگی کا مطالبہ کیا ہے

امریکی سینیٹ میں اقلیتی دھڑے کے لیڈر چاک شومرنے نیویارک ٹائمز کی جانب سے یوکرین کے لئے امریکہ کی چار سو ملین ڈالر کی فوجی مدد روکنے کی وائٹ ہاؤس کی کوششوں کا تازہ راز فاش کئے جانے کے ساتھ ہی ڈونالڈ ٹرمپ کے مواخذے کے اجلاس میں حکومت کے اہم حکام کی موجودگی  کا دوبارہ مطالبہ کیا ہے چاک شومر نے نیویارک ٹائمز کی رپورٹ سامنے آنے کے ایک دن بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سینیٹ میں تحریک مواخذہ اجلاس میں اہم گواہوں اور دستاویزات تک رسائی کی کوششوں کے پیش نظر ، یہ انکشافات بازی کو پلٹ سکتے ہیں  نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں وائٹ ہاؤس کے حکام کے کردار کی جانب اشارہ کیاگیا ہے جو یوکرین کی فوجی مدد روکنے میں براہ راست موثر رہا ہے ۔

اس رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے حکام بھی اس اقدام پر کانگریس کے فوری ردعمل سے آگاہ تھے۔

شومرنے اس سے پہلے بھی ایک خط کے ذریعے تمام سینیٹروں کو مخاطب کرتے ہوئے ٹرمپ کے مواخذے کے موقع پر حکومت کی حساس دستاویزات پیش کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ٹیگس