طرابلس میں ہونے والی لڑائیوں میں خلیفہ حفتر کے دس فوجی ہلاک
Dec ۳۱, ۲۰۱۹ ۱۸:۲۵ Asia/Tehran
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ جنرل خلیفہ حفتر کے زیرکمان نیشنل آرمی کے دس فوجی دارالحکومت طرابلس میں ہونے والی لڑائیوں میں ہلاک کردئے گئے ہیں
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ان جھڑپوں میں حفتر کی فوج کی بارہ بکتر بند گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔
نیشنل آرمی سے موسوم جنرل خلیفہ حفتر کی فوج جو سعودی عرب مصر ، امارات اور بعض مغربی ممالک کی حمایت سے برسوں سے مشرقی لیبیا پر قابض ہے اور اب حالیہ چند مہینوں سے اس نے ملک کے شمالی علاقوں کی جانب پیشقدمی کی ہے۔
جنرل حفتر نے چاراپریل کو اپنے فوجیوں کو دارالحکومت طرابلس پرحملے کا فرمان دیا تھا۔
خلیفہ حفتر کے اس اقدام کی عالمی سطح پر مذمت کی گئی ہے۔
اس حملے کے آغاز سے اب تک ایک ہزار نوے سے زیادہ افراد ہلاک اور کم سے کم پانچ ہزار سات سو افراد زخمی ہوچکے ہیں ۔