طرابلس پر جنرل حفتر کے جنگی طیاروں کی بمباری
لیبیا میں جنرل خلیفہ حفتر کی نیشنل آرمی کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر دارالحکومت طرابلس پر بمباری کی ہے
لیبیا کی قومی وفاق کی حکومت کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے جنرل خلیفہ حفتر کے جنگی طیاروں نے جنوبی طرابلس کے الساوانی علاقے پر بمباری کی ہے - لیبیا کی وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنرل حفتر کے جنگی طیاروں کے حملے میں کم سے کم تین عام شہری مارے گئے ہیں -
جنرل خلیفہ حفتر کی فوج جسے سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور مصر سمیت بعض عرب ملکوں کی حمایت حاصل ہے پچھلے کئی برسوں سے لیبیا کے مشرقی علاقوں پر قابض ہے ۔ لیکن اس نے گذشتہ اپریل کے مہینے سے ملک کے شمالی علاقوں اور خاص طور پر دارالحکومت طرابلس کی جانب پیشقدمی شروع کردی ہے - اپریل سے طرابلس میں ہونے والی لڑائیوں میں اب تک گیارہ سو افراد ہلاک اور ساڑھےپانچ ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں - جبکہ ڈیڑ لاکھ افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں -