برطانوی سیاستدانوں کی وزیراعظم کی خاموشی پر تنقید
Jan ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۴:۳۲ Asia/Tehran
برطانوی سیاستدانوں کے ایک گروہ نے اس ملک کے وزیر اعظم پر امریکی حکومت کے دہشتگردانہ اقدام پر خاموشی پر تنقید کی ہے۔
روزنامہ گارڈین کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ٹوئیٹر پر " ہیشٹیگ بورس کہاں ہے " ٹرینڈ ہوا ہے جس میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن پر تنقید کی گئی اور کہا ہے کہ وہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا حکم دینے والے امریکی صدر ٹرمپ کو حد سے زیادہ تکلیف دینے سے ڈرتے ہیں اور اس بنا پر کچھ نہیں بول رہے ہیں۔
برطانیہ کی شیڈو منسٹر امیلی ٹورنبری نے کہا کہ انھیں اس بات پر حیرت ہے کہ جانسن نے ابھی تک ٹرمپ کے اقدام کے بارے میں کوئی بیان کیوں جاری نہیں کیا ہے۔
برطانیہ کی لبرل ڈیموکریٹ پارٹی کے نائب سربراہ ایڈ ڈیوی نے بھی کہا ہے کہ جانسن کو اب کچھ بولنا چاہئے اور انھیں کھل کر اعلان کرنا چاہئے کہ برطانیہ ، عراق جنگ کی غلطیاں دہرانے کی حمایت نہیں کرے گی۔