امریکہ کا ایرانی وزیر خارجہ کو سلامتی کونسل کے اجلاس کے لئے ویزا دینے سے انکار
Jan ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۰:۴۹ Asia/Tehran
امریکہ نے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے ۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے افسر نے پیر کے روز اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس کو فون کرکے بتایا کہ امریکہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے گا ۔
جمعرات کو منعقد ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس میں جواد ظریف کو عالمی برادری سے خطاب کرنا تھا کیونکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تین جنوری کو ڈرون حملے کا حکم دیا تھا ۔ اس امریکی جارحیت میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی، حشد الشعبی کے نائب کمانڈر ابومہدی المہندس اور ان کے کئی ساتھی شہید ہوئے تھے۔